• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن متحد ہوکر ملک و قوم کی بقاء کیلئے کوشش کریں،الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے اور قوم کی رہنمائی کے لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلائے جائیں،عوام کے تحفظ اور مفاد کے لئے قومی اتفاق رائے کے فیصلوں کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ عوام پر بوجھ بننے کے بجائے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے،حکومت اور اپوزیشن کو متحد ہو کر ملک و قوم کی بقاء کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں کم وسائل کے ساتھ اس وبا سے لڑنے کے لئے تما م سیاسی جماعتوں کو اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ایک پیج پر آجانا چاہئیے یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے، محض ایک ٹائیگر فورس کی تشکیل کے ذریعے کورونا کی وباء پر قابو پانا ممکن نہیں ہے،پوری قوم کو مل کر "قومی فورس" کی صورت میں کام کرنا ہوگا، عوام کو کھانے کے بجائے راشن فراہم کیا جائے،ضروریات زندگی کے سا مان کی عام دکانوں پر دستیابی ممکن بنائی جائے، اس مقصد کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر قومی حکومتیں تشکیل دی جائیں تا کہ بہتر طور پر سیاسی اتحاد اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے،پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی تجویز ہے کہ" سول قومی رضاکار فوج "بنا ئی جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے اور صحتمند اور بیروزگار نوجوانوں کو اس فورس میں بھرتی کر کے کورونا سے لڑنے،متاثرین اورمریضوں کی بنیادی ابتدائی طبی امداد اور صحت سے متعلق ضروری تربیت دے کرانہیں میدان عمل میں بھیجا جائے۔

تازہ ترین