• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی بڑی پیش کش، اکیڈمی حکومت پاکستان کے حوالے

لندن( جنگ نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آبادباکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیاں بچانےکیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ باکسنگ اکیڈمی کے جم میں ایک ہزاربیڈز رکھنے کی گنجائش ہے، باکسنگ رنگ ہٹانے سے مزید جگہ بن سکے۔باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانےکیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے این ایچ ایس اسپتال کو زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت عارضی اسپتال کے لیے دینے کی پیش کش کی ہے۔باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ احساس ہے اسپتال میں اس وقت بیڈ ملنا مشکل ہے، این ایچ ایس زیر تعمیر عمارت کو مریضوں کے لیے استعمال کرسکتا ہے، عمارت بولٹن میں تعمیر کے آخری مراحل میں ہے، واضح رہے کہ 4 منزلہ عمارت میں عامر خان شادی ہال اور شاپنگ مال بنارہے ہیں۔
تازہ ترین