• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی فیڈریشنز نادار افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں، عارف حسن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے افراد اور خصوصامعاشی طور پر کم زورکھلاڑیوں، اسپورٹس آ رگنا ئزر اور گراؤنڈز اسٹاف کی ا نفرادی اور اجتماعی طور پر داد رسی کیلئے سول سوسائٹی، مخےّر حضرات اور خاص طور پرملک کی تمام کھیلوں کی فیڈریشنز، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز اور ان سے الحاق شدہ ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں سے قومی جذبے کے تحت آگے بڑھ کر مستحق افراد کی مالی، غذائی اجناس اور ادویات کی فراہمی کی شکل میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے پی او اے کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے اپنے ویڈیوپیغام میں کراچی اسپورٹس فورم کی اس حوالے سے کی جانے والی کاوششوں کو قابل ستائش اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سنگین صورتحال کا قوم بن مقابلہ کرنا ہے آزمائش کی اس گھڑی میں موجودہ حالات سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں پر راشن، ادویات،سینی ٹائزرزاور حفاظتی ماسک پہنچانے جیسے قومی فریضے کی ادائیگی کیلئے کراچی اسپورٹس فورم کیجانب سے کی گئیں کاوششیں لائق تحسین اور دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے سید عارف حسن کامزیدکہنا تھا کہ اس وقت جب کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کھیلوں کی تمام ترسرگرمیاں معطل ہیں تو اولمپک فیملی سے وابستہ تمام لوگ انسانی خدمت کے جذبے کے تحت مستحق افراد کی مدد کریں جنرل عارف حسن نے اس موقع پر پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گھروں تک محدود رہنے اور سماجی رابطوں سے گریزکرنے کے حکومتی فیصلے پرمکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سختی سے عمل کریں اس مشکل مرحلے میں ہم سب کو قومی ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اورمتحد ہو کر کورونا وائرس کامقابلہ کرنا ہے۔
تازہ ترین