• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

​دنیا میں کرونا کے خوف کے برعکس بیلاروس میں معمولات زندگی جاری

راچڈیل (نمائندہ جنگ) دنیا بھر کے ممالک کورونا وائرس سے خوفزدہ اور انکی معیشت ڈانواں ڈول نظر آتی ہے اور ہر طرف لاک ڈائون کی صورتحال ہے تو دوسری طرف ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں کوئی شخص پریشان نہیں اور نہ ہی کسی قسم کے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں ۔اس ملک کا نام بیلا روس ہے جہاں فٹ بال کے مقابلے بھی شیڈول کے مطابق کرائے جا رہے ہیں امریکہ اور یورپ کورونا وائرس کی وبا کا مرکز بنا ہوا ہے مگر بیلا روس اپنے قریب ترین ممالک یوکرین ‘ روس وغیرہ کی نسبت انتہائی اطمینان بخش صورتحال سے گزر رہا ہے، روس میں نظام زندگی مفلوج اور یوکرین ہنگامی حالت کا نفاذ کرنے جا رہا ہے مگر بیلا روس میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ بیلاروس کے صدر الیگزیندر لوکاشنکو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں، بیلا روس نے سنیما ہال اور تھیٹر بند نہیں کیے ہیں اور نہ ہی اجتماعات پر پابندی لگائی ہے تاہم عوامی تشویش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے صدر کا دعوٰی ہے کہ ایک دن میں صرف دو سے تین مسافروں کو کورونا کا شکار پایا جاتا ہے، جنہیں فوراً قرنطینہ میں ڈال دیا جاتا ہے جہاں سے وہ ڈیڑھ سے دو ہفتوں بعد جا سکتے ہیں ،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک بیلاروس میں کورونا وائرس کے 86 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
تازہ ترین