• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں ڈالر 6 روپ 87 پیسے مہنگا، اسٹاک مارکیٹ مزید 2 ہزار 558 پوائنٹس گرگئی

کراچی(جنگ نیوز) ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6روپے 87پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ مزید 2ہزار 558پوائنٹس گر گئی۔ غیرملکی سرمایہ کاری نکلنے اور قرض کی ادائیگیوں کے باعث روپے پر دباؤ بڑھا،ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 680ارب روپے کا مزید اضافہ ہوا،بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے،حصص کی مالیت میں 433ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،ڈالر کی طلب بڑھ جانے کے سبب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 87پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 165روپے 54 پیسے پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ امریکی کرنسی 169روپے 50 پیسے کی سطح پہنچا تو مرکزی بینک کی مداخلت اور ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی فروخت سے اس کے کچھ کم ہوئے۔ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 680ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق حکومتی بانڈز سے غیرملکی سرمایہ کاری نکلنے اور قرض کی ادائیگیوں کے باعث روپے پر دباؤ بڑھا۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 558 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 28ہزار 110پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے اور حصص کی مالیت میں 433ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس ساڑے 6سال کی کم ترین سطح 27 ہزار 229 پوائنٹس پر بھی گیا۔

تازہ ترین