• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ بی اور انکے شوہر کی تصویر لاک ڈاؤن میں صارفین کی تفریح بن گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی مگر انہوں نے اور ان کے شوہر طاہر سعید نے باورچی کو اپنے آبائی علاقے روانہ کر دیا جس پر طاہر سعید کی مختصر گرفتاری بھی ہوئی۔یہ معاملہ بھی سوشل میڈیا پر کافی زیربحث رہا لیکن اس سے بڑھ کر ماریہ اور طاہر کی ایک تصویر مقبول ہو رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین ایسے فقرے چست کر رہے ہیں کہ ہنسی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے۔ اس تصویر میں طاہر سعید منہ پر ہاتھ رکھے پریشان دکھائی دے رہے ہوتے ہیں جبکہ ماریہ شدید ذہنی پریشانی کی مورت بنی دونوں ہاتھوں سے اپنی کنپٹیوں کو سہلا رہی ہوتی ہیں۔میڈیاکے مطابق حریم فاطمہ نامی ٹوئٹر صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کیا کہ ”جب آپ کے ڈی ایچ اے والے دوستوں کو پتا چلے کہ تم ’پل کے اس پار‘ رہتے ہو، تو ان کی یہ حالت ہوتی ہےاسامہ نامی نوجوان نے لکھا کہ ”جب آپ اپنے دیسی ماں باپ کو کہتے ہو کہ آپ اپنے خواب پورے کرنا چاہتے ہو ۔“الیزے خان نے کہا کہ ”میرے ماں باپ، جب میں نے انہیں بتایا کہ میں شماریات کی بجائے میڈیا سائنس پڑھنا چاہتی ہوں۔“عمیر احمد نے لکھا کہ ”جب آپ اپنی ماں کو بتاتے ہو کہ آپ کو اپنی پھوپھی کی بیٹی پسند ہے۔“دیگر درجنوں صارفین بھی اس تصویر پر طرح طرح کے فقرے کس رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے لوگوں کے لیے یہ تصویر تفریح طبع کا بہانہ بن گئی ہے۔

تازہ ترین