• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا کووڈ19کیلئے مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ

ماسکو (نیوزڈیسک)روس نے کورونا وائرس سے پھیلنےوالیبیماری کووڈ19کے لیے ایک مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی حکام نے ملیریا کے خلاف عام استعمال ہونے والی ایک مؤثر دوا، میفلوکوائن کو بعض مریضوں پرآزمایا گیا ہے جس نے نہ صرف اندرونی جلن و سوزش کو کم کیا ہے بلکہ یہ جسم کے اندر وائرس کو مزید بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔

روسی کی فیڈرل بایومیڈیکل ایجنسی کے مطابق اس دوا کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ایجنسی کی سربراہ ویرونِکا سووروسکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میفلوکوائن کو تقویت دینے کے لیے اینٹی بایوٹکس بھی ملائی گئی ہیں۔

اس سے خون کے پلازما اور پھیپھڑوں میں اینٹی وائرل ایجنٹس کی تعداد بڑھتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔

’ اس سے کئی اقسام کی شدتوں والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین