• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ سمیت 18افراد کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی

  سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی۔ نیب کی جانب سے سید خورشید احمد شاہ، ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں ایک ارب 23کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے، جس کی سماعت احتساب عدالت سکھر میں ہوئی۔
تازہ ترین