آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سیالکوٹ میں کورونا کا پہلا کیس

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے،متاثرہ نوجوان 12 روز قبل فرانس سے آیا تھا۔

ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسویشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی سیالکوٹ نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1504 ہو گئی ہے، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، دنیا اور ہم

کورونا وائرس کی پنجاب میں 557 افراد، سندھ میں469، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 111، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید