• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن، آئی جی سندھ کی افسران کو نئی ہدایات جاری

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے سندھ میں  لاک ڈاؤن سے متعلق پولیس افسران کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پولیس افسران کو لاک ڈاؤن سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسے نہ روکا جائے، گڈز کی ترسیل میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر پیٹرول پمز بند نہیں کروائے جائیں جبکہ چائے خانے نہیں کھلنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ناکوں پر موجود اہکار شہریوں کو زبرستی ماسک پہننے کا نہ کہیں اور ناکے پر موجود ڈیوٹی سر انجام دیتے پولیس افسران و اہلکار کورونا وائرس سے اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے 3 سے 4 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں۔

تازہ ترین