• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال اسٹاف کی زبان بندی کا نوٹیفیکیشن شرمناک ہے، چوہدری منظور

محکمہ ہیلتھ پنجاب کے نوٹیفیکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کے اسٹاف کی زبان بندی کا نوٹیفیکیشن شرمناک ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن جیسے شرمناک اقدام اور منفی ہتھکنڈوں سے میو اسپتال جیسے غیر انسانی واقعات کو چھپانا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوٹیفیکیشن سرکاری اسپتالوں میں خوف کا ماحول پیدا کرےگا ۔

چوہدری منظور نے کہا کہ پروفیسرز اور ینگ ڈاکٹرز کو خاموش کرانے کی بجائے انہیں حفاظتی لباس دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے نوٹیفیکیشن جاری کرکے حکومت دراصل اپنی نااہلی اور کورونا کے اعداد و شمار چھپانا چاہتی ہے۔

چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ایک پڑھی لکھی کمیونٹی ہیں انہیں پنجاب حکومت اپنا غلام نہیں بنا سکتی۔

تازہ ترین