• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپس صبح 8 تا شام5 کھلیں گے، سندھ حکومت

پٹرول پمپس صبح 8 تا شام5 کھلیں گے، سندھ حکومت


سندھ حکومت نے دکانوں کے بعد پٹرول پمپس سے متعلق بھی بڑا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کے نئے احکامات کے مطابق تمام شہروں میں موجود پٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھیلیں گے۔

تاہم  محکمہ داخلہ سندھ کے فیصلے کے مطابق ہائی ویز پر قائم پٹرول پمپس اور ٹائر پنکچر کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر پہلے ہی دکانیں صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

تازہ ترین