• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کورونا کو بھی دھمکی دے دی ہے، پرویز رشید

وزیراعظم نے کورونا کو بھی دھمکی دے دی ہے، پرویز رشید


سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کو بھی دھمکی دے دی ہے۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی میں کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کٹس آنی ہیں، حفاظتی لباس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ماسک اور سینیٹائزر دستیاب ہونے والے ہیں اور میرے ٹائیگر میدان میں اتر رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یوتھیوں نے بھی کورونا وائرس کو چیلنج دے دیا ہے کہ ’ابے بھاگ جا ہماری تیاریاں ابھی مکمل ہونے دے پھر آنا اور اپنا حشر دیکھنا‘۔

تازہ ترین