• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت نے قیدیوں کو بے آسرا چھوڑدیا

خیبرپختونخوا حکومت نے قیدیوں کو بے آسرا چھوڑ دیا


خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران قیدیوں کو بے آسرا چھوڑ دیا ہے۔

صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود ہی ماسک اور سینیٹائزر بنانے شروع کردیے ہیں۔

جیل خانہ جات کےحکام نے صوبائی انتظامیہ سے کورونا سے بچاؤ کا سامان مانگا تھا، جو کئی دن گزر جانے کے باوجود انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔

صوبائی انتظامیہ کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے لیے درکار ضروری سامان نہ ملنے کے باعث قیدی بے آسرا ہوگئے تھے۔

جیل کے عملے اور قیدیوں نے اپنی حفاظت کےلیے خود ہی ماسک اور سینیٹائزر تیار کرنا شروع کردیے ہیں اور اب تک 6 ہزار ماسک اور 100 لیٹر سینیٹائزر تیار کیا گیا ہے۔

جیل میں تیار کیے گئے ماسک اور سینیٹائزر صوبے کی جیلوں میں موجود دیگر قیدیوں کو بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

جیل حکام نے اس کے باوجود صوبائی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ قیدیوں اور عملے کو ماسک، سینیٹائزر اور حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں۔

تازہ ترین