ملک بھر کی وکلاء قیادت نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی، سپریم کورٹ بار کے صدر سید قلب حسن، مختلف ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کے رہنما بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔