• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی ٹریفک کا ٹریفک پولیس ساؤتھ کی پکٹس کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے ٹریفک پولیس ساؤتھ کی پکٹس کا دورہ کیا،اور وہاں موجود ٹریفک افسران و اہلکاروں کو پکٹس پر الرٹ پاکر شاباش دی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نَبی میمن کی جانب سے نقد انعام دیئے ، اس موقع پر ایس پی ٹریفک ساؤتھ حسَام بِن اِقبال بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ دوران ڈیوٹی حفاظتی ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے کو مناسب فاصلے پر رکھیں تاکہ کورونا وائرس سے خود بھی محفوط ر ہیں۔

تازہ ترین