• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی سکھر کے امیر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے کیمپ کا دورہ

سکھر (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے قرنطینہ سینٹر سکھر کے باہر قائم الخدمت فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل اسٹاف اور عملے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفات کی صورت میں جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے یومیہ اجرت سے محروم ر ہنے والوں کے گھروں میں راشن پہنچایا جارہا ہے اور عوام کو ہر ممکن طبی سہو لتیں بھی فراہم کررہے ہیں، ضلع سکھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا نیٹ ورک موثر انداز سے کام کررہا ہے، ہماری تر جیح پسماندہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر عملدرآمد کریں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔

تازہ ترین