• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومتوں کی مدد کرنیوالے افسران شہباز کے تربیت یافتہ

اسلام آباد (طارق بٹ) اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے کے دس سالہ مدت کے دوران تربیت پانے والے افسران کی بڑی تعداد تباہ کن کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں تمام صوبائی حکومتوں کی موزوں طور پر مدد کر رہے ہیں۔ بیوروکریٹس کے کام کی مانیٹرنگ کرنے والے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ گروپ (ڈی جی ایم) اور صوبائی خدمت کے افسرا ن پنجاب میں 2008 تا 2018 میں سابق وزیر اعلیٰ کی ٹیم میں ان کے دفتر میں اہم عہدوں میں بطور فیلڈ افسران یا محکموں کے سربراہان کام کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہر ڈی ایم جی افسران سمجھے جانے والے پنجاب میں خصوصی صحت اور بنیادی صحت سے متعلق موجودہ سیکرٹریز بیرسٹر نبیل اعوان اور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہباز شریف کے ساتھ اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں اور شہباز شریف کے ذریعے ہی انہوں نے چیلنجنگ کرداروں کیلئے تربیت پائی۔ اعوان سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ عملدرآمد سیکریٹری تھے اور ان کی انتظامیہ میں بطور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر (ڈی سی او) گوجرانوالہ اور کمشنر ساہیوال خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے ان کے بطور پرسنل اسٹاف افسر (پی ایس او) بھی خدمات سرانجام دیں۔ شہباز شریف کی حکومت میں عثمان ڈپٹی کمشنر لاہور رہے اور ڈائریکٹر فوڈ کے چیلنجنگ عہدے پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ جیسا کہ دونوں افسران کی انہوں نے بہت عزت کی اور ان پر اعتماد کیا، انہوں نے ہمیشہ انہیں حساس ٹاسکس بھی سونپے۔ 27 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ جس کی سربراہی چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کی ایک سے زائد مواقع پر اعوان اور عثمان کی جانب سے کی گئیں کوششوں کے حوالے سے حوصلہ افزاء آبزر ویشنز دیں۔ صوبائی سول سروس کے مشہور افسران میں سے ایک ڈیرہ غازی خان کے کمشنر نسیم صادق اپنی نگرانی میں سب سے بڑی قرنطینہ کی سہولت چلار ہے ہیں جسے ایران سے واپس آنے والےزائرین کیلئے بنایا گیا ہے۔ شہباز شریف کی حکومت میں نسیم صادق لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر اور شہباز شریف کے پی ایس او رہ چکے ہیں۔ بلوچستان حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ کے منظور نظر نور الامین مینگل کو ہنگامی ڈیوٹی کیلئے طلب کیا جب تفتان میں بدانتظامی ہوئی۔ مینگل اس وقت بلوچستان میں سیکریٹری کمیونیکیشن اور ورکس ہیں، وہ قرنطینہ آپریشن کے انچارج بنائے گئے ہیں۔ وہ سابق وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری اور لاہور اور فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر رہ چکےہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کا پسندیدہ محکمہ یعنی پنجاب فوڈ اتھارٹی قائم کیا تھا۔
تازہ ترین