• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی ، لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکو دودھ کی دکان سے 9لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی میں لاک ڈاون کے دوران مسلح ملزمان دودھ کی دکان سے 9لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود منگھوپیر روڈپر واقع بسمہ اللہ ملک شاپ پر اتوار کی شام پونے سات بجے 2ملزمان نے اسلحے کے زورپر 9لاکھ روپے چھین لئے اور پولیس کی چوکیوں کے قریب سے فرار ہوگئے، پولیس لاعلم رہی ، پولیس نے دوکاندار عالمگیر قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ، ذرائع کے مطابق مقدمے میں واردات کا وقت 18بجکر 45منٹ لکھا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے پولیس کی مبینہ سرپرستی پر دودھ کی دکان لاک ڈاون کے وقت کھلی ہوئی تھی اس حوالے سے پویس کا کہنا تھا کہ دودھ کی سپلائی والے آئے تھے اس لئے دکان کھلی ہوئی تھی ۔
تازہ ترین