• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس‘شہری دفاع خیبر پختونخوا کی امدادی کاروائیاں مذید تیز

پشاور(نامہ نگار)شہری دفاع خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی امدادی کاروائیاں مذید تیز کردی ہیں اور اس سلسلے میں ضلع مردان میں کورونا سے سب زیادہ متاثرہ علاقے منگا کےلئے ایک سو رضاکاروں پر مشتمل فورس تشکیل دے دی ہے ۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس فہد اکرام قاضی نے بتایا کہ شہری دفاع کے تمام رضاکار اس وقت قرنطینہ ہے اور اس سے بڑھ کر کوئی اور بہتر خدمت نہیں ہوسکتی۔انہوںنے بتایا کہ سول ڈیفنس، خیبرپختونخوا نے قرنطینہ میں موجود تمام افراد کو سنیٹازر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ سول ڈیفنس کی جانب سے خیبرپختونخوا پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں کورونا سے بچاؤ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تازہ ترین