• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال میں دن دیہاڑے گھر کے تالے توڑ دئیے گئے

پشاور( کرائم رپورٹر) تہکال پایان میں چوروں نے دن دیہاڑے گھر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور دوسری اشیاء چوری کر لیں۔ سیلنگ کے کاریگر نور الامین ولد محمد امین سکنہ تہکال پایان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ ایک فوتگی کے لئے پشتہ خرہ گئے تھے اس دووران چوروں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور دوسری اشیاء چوری کر لیں بعد ازاں اسے معلوم ہوا کہ چوری توصیف ولد عبداللہ نے ساتھی کی مدد سے کی ہے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین