معروف اداکار زاہد احمد نے قرنطینہ میں وقت گُزارنے کے لیے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر کچھ تجاویز بتادیں۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار زاہد احمد نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گُزارنے کی کچھ تجاویز سے آگاہ کیا۔
زاہد احمد نے لکھا کہ ’یہ سب کرنے کے بعد دن کے آخر میں آپ کا دل سکون میں ہوگا کہ آپ نے اپنے اللّہ کے تمام احکامات پورے کرتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ بھی ایک اچھا وقت گُزارا ہے۔‘
اداکار نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ سب کے ساتھ قرنطینہ میں وقت گُزارنے کی کچھ تجاویز بانٹ رہا ہوں۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ قرنطینہ بھی استعمال کیا۔