• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیےجان لیوا کورونا وائرس سے اسپین کی شہزادی ماریہ ٹریسا ہلاک ہوگئیں ۔

جمعرا ت کے روز جہانِ فانی سے کُوچ کرنے والی 86 سالہ ماریہ ٹریسا کے بھائی شہزادہ سکسٹو اینریک دی بوربون نے گزشتہ روز اپنی ایک فیس بُک پوسٹ پر بہن کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی بوربون پرما کی شہزادی اور بادشاہ فلیپ چہارم کی کزن ماریہ ٹیریسا پیرس میں زیر علاج تھیں۔

ماریہ ٹریسا دنیا بھر میں وائرس سے موت کے منہ میں جانے والی شاہی خاندان کی پہلی فرد بن گئیں۔

86 سالہ شہزادی فرانس میں کئی تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی (عمرانیات) پڑھاتی رہی ہیں۔

ماریہ ٹریسا کو ان کے سماجی کاموں کے باعث ’سرخ شہزادی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا کی معروف شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں، گزشتہ دنوںبرطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم بورس جونسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تازہ ترین