ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت کے بنائے ہوئے اسپتال موجودہ حکومت سےچلائےنہیں جا رہے۔
مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور حکومتی ترجمان اپنی نااہلی، مجرمانہ غفلت ماضی کے حکمرانوں پر نہیں ڈال سکتے، تفتان اور داخلی راستوں پر حکومت کی غفلت ماضی کی حکومتوں کی ذمے داری نہیں تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان، وزراء، حکومتی ترجمان جھوٹ بول کر قوم سےحقائق چھپا رہے ہیں، ماضی کے حکمرانوں کے خلاف بیان بازی اور سیاست سے عوام کو کوئی خدمت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےاسپتالوں میں ناقص انتظامات اورحفاظتی کٹس کی عدم دستیابی خطرناک ہے، قوم کوکورونا میں بچاوکی حکمت عملی تیار کریں، سیاست بعد میں کریں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور اسپتالوں کے انچارج کو حقائق بتانے سے روکنے کے حکومتی حکمنامہ سے حقائق نہیں چھپ سکتے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللّٰہ کا واسطہ ہے بیان بازی میں وقت ضائع نہ کریں، عوام کی جان بچائیں۔