• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 5 قبرستان کورونا سے مرنے والوں کیلئے مختص


میئر کراچی وسیم اختر نے عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تدفین کے لیے شہر کے 5 قبرستان مختص کردیئے۔

وسیم اختر کی زیر صدارت شہری حکومت کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا ءکے سبب مرنے والوں کی تدفین شہر کے 5 قبرستانوں میں کی جاسکے گی ۔

اجلاس میں طے پایا کہ گورکنوں کے لیے حفاظتی لباس کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضلع وسطی میں کورونا سے جاں بحق افراد کے لیے نارتھ کراچی کا شاہ محمد شاہ قبرستان مختص کیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع وسطی اور غربی کی میتیں سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں بھی دفنائی جاسکیں گی۔

ضلع جنوبی اور غربی کی میتوں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ہوگی، جبکہ کورنگی اور ملیر کی میتیں کورنگی 6 نمبر کے قبرستان میں سپردخاک کی جاسکیں گی۔

تازہ ترین