• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اپنا کام کر رہے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن

ہم اپنا کام کر رہے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمٰن


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنا کام کر رہی ہے، حکومت کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اعلانات تو بہت کیے ہیں لیکن ابھی تک کارکردگی صفر رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اپنے حصے کا کام کر رہی ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ 

تازہ ترین