• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹ فٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو خراج تحسین آپ ہم میں سب سے بہتر ہیں،مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ فٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے سے بڑا ایثار اور قربانی آج تک انسانیت نے کبھی نہیں دیکھی۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ ہم میں سب سے بہتر ہیں، خود پر فخر کیجئے، ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈکل سٹاف آج کے دور میں انسانیت کے سب سے بڑے رہنما ہیں، سفید یونیفارم پہنے ان ہیروز کو انسانیت کے لئے کام کرنے پر خراج تحسین کرتے ہیں۔
تازہ ترین