کراچی (اسٹاف پورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال مزدور طبقے کیلئے زندگی موت کا مسئلہ بن گئی ہے۔ حکومت کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ٹائیگر فورس نہیں بنانی چاہئے۔ وفاق کو سندھ حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محلوں میں ریلیف کمیٹیاں تشکیل دینی چاہئیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں یہ محلہ کمیٹیاں این جی اوز کے تعاون سے غریبوں میں راشن تقسیم کریں۔وزیراعظم کے کورونا ریلیف پیکج کے اعلان کے ایک ہفتے بعد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلانا قابل تشویش ہے۔ ریلیف پیکج کی منظوری کے بعد کابینہ اجلاس میں بھی منظوری دی جائے جس سے وقت اور ضائع ہو گا۔