• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: محکمہ خوراک نے گندم کی پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

سکھر: محکمہ خوراک نے گندم کی پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنادی


سکھر میں محکمہ خوراک نے گندم پنجاب اسمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔

محکمہ خوراک سندھ نے 28 ٹریلر تحویل میں لے کر گندم کی 12ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلیں ہیں۔

گندم سانگھڑ اور میر وپر خاص سے سکھر موٹروے کے ذریعے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی۔

محکمہ فوڈ نے اسمگل کی جانے والی گندم کی 12ہزار سے زائد بوریاں تحویل میں لے کر سکھر کے مختلف گوداموں میں منتقل کردی ہیں، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دو دن قبل بھی محکمہ فوڈ نے روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پر 22 ٹرالر قبضے میں لے کر گندم کی 6 ہزار بوریاں برآمد کی تھیں۔

تازہ ترین