حکومت نے اپریل کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 96 روپے 58 پیسے برقرار رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 107روپے 25 پیسے رہے گی۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 62 روپے 51 پیسے برقرار رہے گی۔