• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی اسپرے

اسلام آباد: کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی اسپرے


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں خصوصی کیمیکل کا اسپرے کیا گیا۔ 

اسلام اباد انتظامیہ اور مقامی حکومت مل کر یہ فریضہ کیسے سر انجام دے رہی ہے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صفائی مؤثر ترین ذریعہ ہے۔

اداروں سے کہا جارہا ہے کہ ہاتھ بار بار دھوئیں اور ناک منہ کو خاص طور پر وائرس سے بچانا ہے گھر اور ارد گرد کا ماحول بھی صاف ستھرا رکھنا ہے۔

اسی لیے اسلام آباد کے گلی کوچوں، بازاروں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی بھی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد کی انتطامیہ اور مقامی حکومت شہریوں کے لیے یہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کیمیکل اسپرے کا عمل جاری ہے۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی کیمیکل سے اسپرے کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد کے ایف ٹین، بلیو ایریا سمیت میڈیا ہاؤسز کے باہر بھی اسپرے کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین