سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میرجاوید رحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ میر جاوید رحمٰن کی آزادی صحافت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
آصف علی زرداری نے میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر میر شکیل الرحمٰن اور غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سابق صدر نے میر جاوید رحمٰن کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔