حکومت کی جانب سے ترکی میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز جمعےکو استنبول سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی۔
ترکی سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر ہم ہر ایک سے بات کرسکتے ہیں ،آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلسے کریں۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم خود کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت وفاق سے لیتے ہیں۔
ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے سنگین مسائل سر اٹھانے لگے۔ سروے کے مطابق کراچی میں ساڑھے 3 لاکھ بھینسوں کی تعداد کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ شہر میں صرف 2 لاکھ 7 ہزار بھینسیں موجودہیں۔
عباس عراقچی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کلپ میں عوامی و سرکاری ٹرانسپورٹ کی توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کلپ میں شرپسند عناصر کو مہارت سے پیٹرول بم استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اچھی نیند اور پیٹ کی چربی کم کرکے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کے مطابق بھارتی خواتین میں سالانہ چھاتی کے کینسر کے کیسز میں چھ فیصد کی تشویشناک شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بڑی وجہ ناکافی نیند، مسلسل ذہنی دباؤ اور بڑھتا ہوا مٹاپا ہے۔
کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کا وقت ختم ہوگیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وقت پر نہ پہنچ سکے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بھی صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کےتشدد کی مذمت کی ہے۔
سی ٹی ڈی خیبر کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ پشاور سے سینٹرل پولیس آفس کے مطابق شاہ کس بائی پاس روڈ سے ملحقہ ناکے کلے میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے کیوبا سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے کہا کہ کیوبا ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ صدر میگوئیل ڈیاز کینیل نے کہا انسانی جانوں کو بھی کاروباری نظر سے دیکھنے والوں کے پاس کیوبا پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں، جو انقلاب کو کیوبا کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔
کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اب تک شروع نہیں ہو سکا۔
عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا کا برسبین اوپن کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن سامنے آگیا ہے، انہوں نے نائٹ میں ٹرافی شوٹ کرایا ہے۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے فیئر کرکٹ ہونی چاہے، پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے تو بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا۔
بھارتی ارب پتی بزنس میگنیٹ اور زوہو کارپوریشن کے بانی و سابق سی ای او سری دھر ویمبو کو ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر کے طلاق کے تنازع کا سامنا ہے۔ انکی اہلیہ جانب سے ان پر حیران کن بیوفائی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کےسربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جتنےبھی بحرانوں میں ہے، وہ سب اندرونی ہیں۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1،1 سے برابر کردی۔