میانوالی (جنگ نیوز)مرکزی عید گاہ میانوالی کے قریب فائرنگ سے سرجن ڈاکٹر آفتاب نیازی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرجن ڈاکٹر آفتاب خان نیازی کے قتل کی اطلاع پر ڈی پی او حسن اسد علوی نے نوٹس لے لیا اور ملزمان 24 گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔