کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت، بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے پیداہونیوالی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں عوام کی جان ومال کے تحفظ اورنقصانات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بالائی علاقوں گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے خطرناک صورتحال اختیارکرلی ہے جس کے باعث مذکورہ علاقوں کی عوام کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناہے ۔