• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی کوئٹہ کی خدمات حکومت بلوچستان کے سپردکرنیکا نوٹیفکیشن

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خدمات بدستور حکومت بلوچستان کی صوابدید پر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل گریڈ 21 میں ترقی پر پاکستان پولیس سروسز کے سینئر افسر عبدالرزاق چیمہ کی خدمات بلوچستان سے حکومت پنجاب کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نئے حکم نامے کے مطابق عبدالرزاق چیمہ کو آئندہ احکامات تک بدستور بلوچستان میں خدمات جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، اس وقت عبدالرزاق چیمہ ڈی آئی جی کوئٹہ تعینات ہیں اور اب قوی امکان ہے کہ ان کو بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان کی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔
تازہ ترین