پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرملزم ساجد اللہ سکنہ چارسدہ کی اپیل کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 12مارچ 2017کو اپنے گائوں کے خیرالامین کو خونی دشمنی کی بناء پر قتل کردیا تھاجس پر تھانہ منڈانی پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اور فاضل جسٹس نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرمدعی اور گواہوں کی جائے وقوعہ پر موجودگی پرشکوک وشہبات اورایف آئی آر اور میڈیکل شواہد میں تضاد کی بناء پرملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ۔