اٹک ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا ، پیٹرول پیداوار دو ماہ بعد 70 فیصد بڑھ جائے گی ۔
یہ بات سی ای او اٹک ریفائنری، عادل خٹک نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہو ں نے بتایا کہ پری فلیش یونٹ کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے جس سے پیداواری صلاحیت 54 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ریفائنری میں آئیسو مرایزیشن پلانٹ لگ رہا ہے جس سے دو ماہ بعد ریفائنری کی پیٹرول پیداوار 70 فیصد بڑھ کر 50 ہزار ٹن یومیہ ہو گی۔
عادل خٹک نے بتایا کہ ڈیزل میں سلفر کم کرنے والا پلانٹ رواں ماہ سے کام شروع کرے گا ، انہوں نے بتایا کہ ڈیزل ڈی سلفرایزیشن پلناٹ سمیت تمام منصوبوں پر 25 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔