• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی

کورونا: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی


کورونا وائرس کے سبب ٹینس کی دُنیا کا سب سے معتبر ایونٹ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی، اس بات کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کے چیئرمین ای ین ہیوٹ نے کیا، ایونٹ کو 29 جون سے شروع ہونا تھا۔

دُنیا بھر میں پھیلنے والی بیماری کورونا وائرس نے کھیلوں کی دُنیا پر ایک اور وار کردیا، ٹوکیو اولمپکس اور یورو فٹ بال چیمپئن شپ کے ملتوی ہونے کے بعد اس سال کھیلوں کی دُنیا کا ایک اور بڑا ایونٹ ومبلڈن ٹینس بھی ملتوی کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کے چیئرمین ای ین ہیوٹ نے کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے سبب ومبلڈن کا انعقاد مشکل ہوگیا تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں یہ فیصلہ بالکل دُرست ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ومبلڈن کے ذرائع بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ 29 جون سے کھیلی جانی تھی۔

تازہ ترین