رائیونڈ میں مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رائیونڈ میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعداد 41 تک جاپہنچی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں پہلے27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اب مزید 14مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر41 ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں اب تک دو سو افراد کے ٹیسٹ کئےجاچکے ہیں، جبکہ وہاں سے مزید 4 سو افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
رائیونڈ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز شہر کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہاں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔