• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچاوُ کیلئے کلفٹن پولیس کا ڈس انفیکشن اسکواڈ

کورونا وائرس سے بچاوُ کیلئے کلفٹن پولیس کا ڈس انفیکشن اسکواڈ


تھانے، پولیس دفاتر اور چیک پوسٹوں کو کورونا وائرس سے بچانے اور انہیں  صحت کے اصولوں کے مطابق رکھنے کے لئے ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی ہدایت پر ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کی نگرانی میں کلفٹن پولیس نے ڈس انفیکشن اسپاٹ تشکیل دیا ہے۔

 جس نے تھانے کی عمارت، میز کرسیوں، پولیس کی گاڑیوں، بیرکس، اسلحہ، لاک اپ، علاقے میں مختلف مقامات پر چیکنگ کے لیے قائم کی گئی پولیس پکٹس اور دیگر جگہوں کی صفائی ستھرائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے لئے بدھ کی شام  یہ کام شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری تھا۔

 ضلع ساؤتھ کے ماڈل تھانے کلفٹن کے، ایس ایچ او انسپکٹر پیر شبیر کے مطابق "ڈس انفیکشن اسکواڈ" پولیس اہلکاروں پر ہی مشتمل ہے جو تربیت کے بعد کام کر رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ان کے اس عمل سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے دفاتر میں آنے جانے والے شہریوں کی صحت کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ پولیس اسکواڈ جراثیم کش اسپرے مشینوں اور دیگر آلات سے لیس ہے۔

تازہ ترین