• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ہسپتال اپ گریڈیشن کی گرانٹ شاہد خاقان نے دی تھی، ملک ابرار

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن منصوبے کے افتتاح کو راولپنڈی کینٹ کے عوام کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کیلئے اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میری درخواست پر 570ملین کی خصوصی گرانٹ دی تھی جس سے اس ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل ہوا ‘ وزیراعظم مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایم ایل سی ‘ ریجنل ڈائریکٹر اور سی او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو کم از کم اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے کہ 570ملین کی گرانٹ کس نے کب دی اور یہ منصوبہ کب شروع ہوا اور کس کی سفارش سے یہ گرانٹ آئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اس سے متعلق حقائق نامہ جلد عوام کے سامنے رکھیں گے۔
تازہ ترین