• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗپبلک ٹرانسپور ٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 532گاڑیاں بند

پشاور( کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس پشاور نے کوروناوائرس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپور ٹ پر پابندی کیخلاف ورزی پرمزید 532گاڑیاں بند کرکے بھاری جرمانے وصول کئے ۔ایس ایس پی ٹریفک پشاور وسیم خلیل کی ہدایت پر ضلع بھر کی ٹریفک پولیس نے پشاورمیں سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کو کورونا وائر س سے بچائو کے حوالے سے آگاہی دیںاور ان میں ماسک تقسیم کیں اس موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 532گاڑیاں ٹرمینل میں بند کردیںاور ڈرائیوروں سے بھار ی جرمانے وصول کئے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے افسروںاور اہلکاروں نے مسافرو ں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء پر گھروں میں بیٹھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین