مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی کو بحال نہ کرنا افسوسناک ہے۔
مریم اورنگ زیب نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی کو بحال نہ کرنے کو افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ، اسکریننگ کے لیے فوری طور پر واضح طریقہ کار اپنایا جائے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ ڈیزیز سرویلنس کا نظام جلد از جلد قائم کیا جائے اور جیلوں میں کورونا سے بچاؤ کے فوری اور مؤثر انتظامات بھی کیے جائیں ۔
مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس نہیں پہنچایا گیا ہے ۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چین سے امداد کی دوسری قسط پر چین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔