امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔
امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں یہ کیسے معلوم ہوگا کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق جو اپنی تعداد بتائی وہ درست ہے یا نہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔
اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے ایک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر بیجنگ پر کورونا کیس چھپانے کا الزام لگایا تھا۔
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے کورونا سے ہونے والی اموات اور کیسز کی تعداد غلط بتائی۔