• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگرفورس کی ضرورت نہیں، شہباز شریف سے بات کی ہے، فضل الرحمان

ٹائیگرفورس کی ضرورت نہیں، شہباز شریف سے بات کی ہے، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہبازشریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، اور ان سے کورونا وائرس کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے شہبازشریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے، پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائےجانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میاں شہبازشریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لے لیا ہے، یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تازہ ترین