• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زیدالنہیان کے ساتھ آج ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر وزیر خارجہ نےاماراتی ہم منصب کاشکریہ ادا کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اماراتی حکام کی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

 انہوں نے وائرس کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی اقدامات سے اماراتی ہم منصب کو آگاہ کیا اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر قرضوں میں آسانی سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو دہرایا اور کہا کہ منفی معاشی اثرات سے نمٹنے کیلیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین