• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد زون کے ذمہ داران کا اجلاس کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدر آباد زون
میں موجود ذمہ داران کا اجلاس کیا۔کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کرونا وائرس لاک ڈاون کے سبب ایم کیوایم حیدر آباد زون کی فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، حیدر آباد زون کے انچارج و ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلات معلوم کیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اگلے ہفتے حیدر آباد میں بھی تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون جمع کرنے کا کیمپ قائم کریگی۔
تازہ ترین