• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کےقرنطینہ سنٹرز میں 5194مریضوں کیلئے سہولت موجود

اراولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن میں اس وقت4ایچ ڈی یو موجود ہیں جس میں 36مریضوں کی جگہ موجود ہے۔ اسی طرح یہاں پر 46قرنطینہ سنٹرز ہیں جن میں 5194 مریضوں کی استعداد کار موجود ہے جہاں پر مریضوں کیلئے تمام ضروری سہولیات و طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ ضلع راولپنڈی میں اس وقت کورونا وائرس کے53کنفرم مریض، ضلع اٹک میں ایک، ضلع جہلم میں 28جبکہ ضلع چکوال میں ابھی تک کوئی کنفرم کیس نہیں ہے۔ قرنطینہ سنٹر کے اعدادو شمار کے مطابق ضلع راولپنڈی میں اس وقت 183، ضلع اٹک میں 205، ضلع جہلم میں 264افراد کو رکھا گیا ہے۔ ان تمام افراد میں سے ایک سپٹومیٹک اور 675اے سپٹومیٹک ہیں۔ اس بات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ وڈیو لنک اجلاس میں روزانہ کی بریفنگ کے موقع پر کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے ہدایت کی کہ لاک ڈائون کے پیش نظر شہریوں کو اشیاء خوردو نوش کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں اور سٹاک پوزیشن و سپلائی چین مینجمنٹ کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔
تازہ ترین