• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ افراد سے زائد باجماعت نماز ادا کرنے پر آج سے 144نافذ

پشاور(وقائع نگار) پشاور میں پانچ آفراد سے زائد باجماعت نماز ادا کرنے پر آج اسے 144نافذ کر دی گئی اور خلاف وزری کے کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفترسے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وباءکے پھیلاؤ کے پیش نظر ہر قسم سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اسی زمرے میں علماءکرام کے احکامات کے مطابق وباءکے مذید پھیلاؤ کے پیش نظر مساجد میں صرف پیش امام ، موزن، اور خام کو باجماعت نماز ادا کرنے کی جازت ہو گی انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کورونا وباءکے مذید پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیا گیا انتظامیہ کی جانب سے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی کہ سب متحد ہو کر وباءکو مذید پھیلنے سے روکیں۔
تازہ ترین